عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر گرفتار ہوا تو میں اور بھتیجا راشد شفیق دونوں جیل سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف ہونے والے کیسز پر اف تک نہیں کی، معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، چلہ بھی کاٹا اور قربانی بھی دی لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر آج پولیس نے گرفتار کیا تو جیل سے الیکشن لڑیں گے، ہم نے پنڈی کی پگھ پر داغ نہیں لگنے دیا اور اب ووٹ ڈالنا آپ کا کام ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے جہنم میں پھینکا گیا اس کا بدلہ لینے نکلے ہیں، ایک چیز کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ کبھی کسی کیخلاف پریس کانفرنس نہیں کی، کبھی کسی کیخلاف غلط بات کی اور نہ میں کروں گا۔