کراچی، پی ٹی آئی رہنما و کیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی رانگ نمبر نکلا اسکا پی ٹی آئی سے پتا صاف ہوچکا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیر افضل مروت کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انہوں نے عارف علوی کے معاملے میں اپنا موقف پیش کیا ہے۔
عارف علوی نے اپنے بیٹے کیلئے ٹکٹ اپلائی کیا تھا، میں نے اسکی مخالفت کی تھی، صدر عارف علوی رانگ نمبر نکلا ہے، شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عارف علوی حج کا بہانہ کرکے ملک سے چلے گئے، پی ڈی ایم اور چیئرمین سینیٹ کو ہمارے خلاف کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔
نواز شریف کی نااہلی جس قانون کے تحت ختم ہوئی یہ قانون اس وقت بنایا گیا جب عارف علوی حج پر گئے تھے اور انکے پیچھے سے چیئرمین سینیٹ نے منظوری دی، اس دوران کئی متنازع قوانین بنے جن کی منظوری دی گئی۔
صدر عارف علوی کا پتہ صاف۔ بقول شیر افضل مروت عمران خان کیا کہتے ہیں pic.twitter.com/5msQuCmDsY
— Tariq Mateen (@tariqmateen) January 15, 2024
شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری اس معاملے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے۔