اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی باقاعدہ منظوری دیدی

اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی باقاعدہ منظوری دیدی۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا قومی اور اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 25 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، چھپائی کا عمل 3 فروری تک جاری رہے گا۔

urdu breaking news

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ بیلٹ پیپر صرف سرکاری پرنٹنگ پریس سے شائع ہوں گے، بیلٹ پیپرز خصوصی فیچر شامل کیے جارہے ہیں جس کیلئے بیرون ملک سے کاغذ درآمد کیا گیا ہے۔

سرکاری پرنٹنگ پریس پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، بیلٹ پیپرز پولیس اور فوج کی نگرانی میں تمام اضلاع کو بھجوائے جائیں گے۔