اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,900FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ وزیراعظم پہلے چن لیا گیا ہے الیکشن بعد میں ہوں گے، اعجاز الحق

بہاولنگر،مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ وزیراعظم پہلے چن لیا گیا ہے الیکشن بعد میں ہوں گے۔

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق اور جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے سربراہ اجمل قادری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اعجاز الحق نے کہا کہ قومی یکجہتی کے نام سے ایک اتحاد قائم کیا گیا ہے۔

urdu breaking news

اٹک سے لیکر رحیم یار خان تک ہمارے حمایت یافتہ امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ،اعجاز الحق نے کہا کہ ایک پارٹی کے لیڈر کو مکمل حکومتی پروٹوکول دیا جارہا ہے، تمام سیاسی پارٹیوں کویکساں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنا چاہیے۔

نواز شریف اور زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، عوام کو دھوکہ دیا جا رہاہے ، عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے، نظر آرہا ہے کہ آنے والی حکومت پی ڈیم ایم کا سیکنڈ پارٹ ہو گا۔