کے پی کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے وکی ون فائیو گنڈی چوک پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا۔
ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب کے مطابق 6 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کوپہلے ہی فائرنگ کرکے بھگا دیا تھا، ڈی پی او طارق حبیب نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔