لاہور، 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد اقبال نے صنم جاوید کیخلاف 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے کی سماعت کی، ملزمہ کو مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔
پولیس نے ملزمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کر رکھی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 14 دن کی توسیع کا فیصلہ سناتے ہوئے صنم جاوید کو 30 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔