اسلام آباد، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے بجلی و گیس کنکشنز منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 114 (بی) کے تحت کارروائی ہونا تھی۔
نان فائلرز کیخلاف انکم ٹیکس جنرل آرڈر تیار نہیں کیا جاسکتا، جس پر ٹیکس چوروں کے بجلی و گیس کنکشنز منقطع اور موبائل سمز بلاک کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔