اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم عائد

راولپنڈی، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد کردی۔

دوران عدت نکاح کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، فرد جرم عائد کیے جانے کے وقت عمران خان کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ معزز جج نے بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

urdu breaking news 

وکیل صفائی کی جانب سے عدالت سے بشریٰ بی بی کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی ، یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے غیر شرعی نکاح کیس کو خارج کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر لیا ہے