لاہور، جنرل اسپتال میں 30 سالہ خاتون کے ہاں 4 بیٹیوں کے پیدائش ہوئی ہے۔
جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کے ہاں پیدا ہونے والی 4 میں سے 3 بیٹیاں بالکل صحت مند ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 بیٹیوں کا وزن 2 اعشاریہ 2 کلو، تیسری کا 2 کلو اور چوتھی کا وزن ایک اعشاریہ 4 کلو ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 1 اعشاریہ 4 کلو وزن والی بچی کمزور ہونے کے باعث نرسری میں داخل ہے۔