دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کیخلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزرات خارجہ میں طلب کرلیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں اور یہ دو طرفہ اعتماد کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔
پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی اور قومی حدود میں حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئی تھیں، ایرانی سکیورٹی فورسز کیجانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے 2 ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔