کراچی، ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج مستحکم رہی۔
نجی ٹی چینل کے مطابق سونے کی قیمت آج کسی اونچ نیچ کے بنا 2 لاکھ 13 ہزار 700 روپے فی تولہ کے ریٹ پر مستحکم رہی۔
10 گرام سونے کے نرخ ایک لاکھ 83 ہزار 213 روپے کی سطح پر برقرار رہے، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جو 2032 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔