پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اللہ کرے میری بیٹی کو نواز شریف جیسا شوہر ملے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور کے حلقے این اے 127 میں خواجہ عمران نذیر نے کہا اگر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف برے ہیں تو میں دعا کرتا ہوں، میری ایک ہی بیٹی ہے، اللہ اسے نواز شریف جیسا شوہر عطا کرے۔
لیگی رہنما کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ لوگوں کو چور کہہ کر خود سب سے بڑا چور بننے والا لیڈر نہیں چاہیے۔
خیال رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 میں پیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زداری جبکہ انکے مقابل میں میاں اطہر محمود الیکشن لڑیں گے۔