اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: سماعت 25 جنوری تک ملتوی

لاہور، اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کو جیل سے بلا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر شریک ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے، جج ارشد بھٹہ نے شریک ملزموں کو بھی آئندہ پیشی پر کاپیاں دینے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

latest urdu news

واضح رہے کہ پرویز الٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی پر تحریری امتحان میں فیل ہونے والے ملازمین کو گریڈ 17 میں ملازمتیں دینے کے الزام میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔