لاہور، مسلم لیگ (ق) کے رہنما سالک حسین نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ اب ختم ہو چکا ہے۔
نیوز الرٹ (ویب چینل) کے مطابق سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ گجرات میں مسلم لیگ (ن) کا اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں نہ دینے کا فیصلہ اپنا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا بھی گزشتہ ہفتے بیان آیا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے ،چوہدری شجاعت کے اس بیان سے قبل یہ اطلاعات آرہی تھیں کہ چوہدری سالک حسین سے گجرات کے حلقہ این اے 64 میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔