اسلام آباد، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم اور احتجاج تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی دارلحکومت میں پریس کلب کے باہر اپنا دھرنا ختم کرنے اعلان کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ آج ہم اپنی تحریک کے چوتھے مرحلے کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔
اس دھرنے کے خاتمے کیساتھ ہی ہم اپنی تحریک انصاف کے پانچویں مرحلے کا اعلان کرتے ہیں۔
ماہ رنگ بلوچ نے آئندہ مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے مزید بتایا کہ 27 جنوری کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔