مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز کا ننکانہ صاحب میں شاندار استقبال کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) نے ننکانہ صاحب میں سیاسی پاور شو کیا جس میں نواز شریف اور مریم نواز نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
سابق وزیراعظم کو تلوار تحفے میں پیش کی گئی جبکہ مریم نواز کو سونے کا ہار بھی پہنایا گیا، کارکنوں کی بڑی تعداد میونسپل کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھی۔