اسلام آباد، فوج کی تعیناتی 5 فروری سے 10 فروری تک ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ الیکشن کمیشن نے فول پروف سیکیورٹی کیلئے افواج پاکستان کی تعیناتی کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک میں فوج تعینات کی جائے گی۔
ضابطہ اخلاق کے ذریعے آفیسر اور جے سی او الیکشن کمیشن کے جاری کردی نوٹیفکیشن کے تحت اپنے اختیارات کا بروقت استعمال کرے گا۔