پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب ولی عہد کو دی ہوئی گھڑی بیچ کر قوم کا سر شرم سے نیچے کر دیا۔
نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک نہیں سیکڑوں جھوٹ بولے، وہ ہر بار نیا جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بناتے ہیں، عمران خان کہتے تھے اقتدار میں آؤں گا تو ڈالر کی بارش ہوگی لیکن انکے آتے ہی ڈالر غائب ہونا شروع ہوگئے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے قرضہ لیا تو خود کشی کرلوں گا لیکن سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر قوم کا سرشرم سے نیچے کردیا۔