لاہور، پنجاب میں مزید 13 بچے نمونیا کے باعث موت کی نیند سوگئے۔
لاہور میں مزید 280 کیسز سامنے آگئے، صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 122 افراد نمونیا کے موذی مرض میں مبتلاہ ہو گئے جبکہ لاہور میں ایک بچہ جہان فانی سے کوچ کر گیا۔
رواں سال صوبے میں نمونیا کے 12 ہزار 719 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، حکومت نے شہریوں کو نمونیا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔