اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,697FansLike
10,046FollowersFollow
622,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کے رہنما بلاول بھٹو کے حق میں دستبردار

تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194  سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ میں نے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں دستبردار ہوکر مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

latest urdu news

بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ کے ذریعے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سیف اللہ ابڑو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ این اے 194 پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سینیٹر ابڑو کی جانب سے حمایت کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے تمام جماعتوں کے سیاسی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا انتہائی سمجھداری سے استعمال کریں کیونکہ اس طرح ہم الیکشن کے دن سرپرائز دے سکتے ہیں۔