ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر شرعی نکاح کیس کے گواہان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے مفتی سعید، خاور مانیکا، عون چوہدری سمیت دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ درخواست گزار ایڈووکیٹ وسیم تھہیم نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی۔
یاد رہے کہ 16 جنوری کو غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔