ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت توانائی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد، لوڈشیڈنگ کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا جسکے پیش نظر الیکشن کمیشن نے واپڈا کو 8 فروری کو پولنگ کے دن لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزارت توانائی ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گریزاں رہے، دوسری جانب ملک بھر میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جسکے باعث پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔