کراچی، نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔
ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے کورنگی جام صادق پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار نامعلوم کار سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کے بعد کار سوار ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی۔