سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کا 342 کا بیان کمرہ عدالت میں ریکارڈ کیاگیا۔
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی۔
سائفر کیس میں عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے سائفر کیس میں سرکاری وکلاصفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔