اسلام آباد، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے 1 فروری سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔
حکومت یکم فروری سے پی اوایل کی قیمتو ں کی اپنی آخری ایڈجسٹمنٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل قیمتوں میں 2.06 روپے فی لیٹر اضافہ کرسکتی ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
بین الاقوامی مارکیٹ میںموٹر پیٹرول 16 جنوری 2024 سے 6 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.7 ڈالر تک پہنچ جائے گئی کیونکہ بین الاقوامی کمپنیو ں نے موٹر اسپرٹ پر اپنے پریمیم میں اضافہ کیاہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل میںخاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔