اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,510FansLike
10,045FollowersFollow
622,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنا چاہتا ہوں لیکن وہ تیار نہیں، عمران خان

اسلام آباد، عمران خان نے کہا ہے کہ میرے مقدمات بہت تیزی سے چلائے جارہے ہیں لگتا ہے میچ فکس ہے، ہم چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات ہوں لیکن اسٹیبلشمنٹ تیار نہیں۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے اوپر ریڈ لائن ڈال دی گئی ہے، یہ اوپن ٹرائل نہیں، ہمارا وکلا کا حق دفاع ختم کردیا گیا ہے، لگتا ہے فیصلہ بہت جلد آجائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے بندھے ہوئے ہاتھوں سے صرف ایک جلسہ کرنے دیں ، صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پاکستانی معیشت ڈوب جائے گی، میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے عدالت کو کہوں گا کہ جنرل باجوہ، ڈونلڈلو اور امریکا میں تعینات ملٹری اٹیچی کو بلائیں۔

سائفر کیس : عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10 سال قید کی سزا

ہماری پارٹی کو الیکشن مہم سے روکا جارہا ہے ، چیف جسٹس کو اس بات کا سوموٹو ایکشن لینا چاہیے۔