لاہور، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے جوڈشل ریمانڈ میں 13 فروری تک توسیع کر دی ہے۔
صنم جاوید کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکھا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انویسٹی گیشن پولیس نے تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو گرفتار کیا تھا۔
ریٹائرڈ ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی جاری رکھنے کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
صنم جاوید کیخلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے۔