اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا

اسلام آباد، احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، عمران خان اور بشریٰ بی بی 10 سال تک کسی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر ایک ارب 57 کروڑ روپے 30 لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

یہ ٹرائل نہیں بلکہ نظام انصاف کیساتھ مذاق تھا،فیصلہ چیلنج کریں گے، بیرسٹرعلی ظفر

سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ نے اپنا 342 کا بیان جمع کرایا ہے ، عمران خان نے جواب دیا کہ میں نے بیان تیار کرلیا ہے ، اپنے وکلاء کے آنے پر بیان جمع کراؤں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ،مجھے حاضری کیلئے بلایا گیا تھا ، سزا سننے کے بعد عمران خان کمرہ عدالت سے چلے گئے، جیل حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمران خان کمرہ عدالت میں واپس آنے کو تیار نہیں۔