راولپنڈی، سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ مرشد کی وجہ سے ہوا، اس مرشد نے مریدوں کا بھی بیڑا غرق کردیا اور ملک کا بھی۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی وجہ سے ہمیشہ پاکستان کو سہارا ملتا ہے، خانہ کعبہ کی تصاویر والی گھڑی کو بھی بیچا گیا، یہ کہتے ہیں مجھے پیسے کی کوئی ہوس نہیں، کچھ تحائف 4،4 ارب روپے کے بھی بیچے گئے، چند پیسوں کیلئے ملک کی عزت کو بیچا۔
عمران خان پر دباؤ ڈالنے کیلئے بشریٰ بی بی کو سزا دی گئی، بیرسٹر گوہر
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، پی ٹی آئی والے عملی طور پر کچھ نہیں کرتے، سب سوشل میڈیا پر کرتے ہیں اور یہ اپنا وزیراعظم بھی 8 فروری کو سوشل میڈیا پر بنائیں گے۔