اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

راولپنڈی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے سابق وزیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کر دی جسکے بعد پولیس نے انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

latest urdu news

عدالت نے 6 فروری سے سانحہ 9 مئی کے تمام ملزمان کو اڈیالہ جیل آنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ تمام متعلقہ تھانوں کے تفتیشی افسران کو بھی 6 فروری کو اڈیالہ جیل طلب کیا گیا ہے۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف بھی 9 مئی کیسز کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔