اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار باجوڑ میں قتل

باجوڑ میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ قومی اسمبلی کے امیدوار کو قتل کردیا گیا۔

ریحان زیب خان کو الیکشن کمپین کے دوران نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں، انہیں شدید زخمی حالت میں خار اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صدیق آباد کے علاقے میں پیش آیا، فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد زخمی بھی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر حملہ، 5 افراد زخمی

واضح رہے کہ ریحان زیب خان این اے 8 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، خیال رہے کہ گزشتہ روز سبی میں جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔