مینگورہ، مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز مینگورہ میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان پر طنز کے نشتر چلاتی رہیں۔
مریم نواز شریف کا جلسے سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیٹی کو باپ کے سامنے گرفتار کرنیوالے آج دیکھتے تو ہوں گے، نواز شریف کو تاحیات نااہل کرنیوالے آج دیکھتے تو ہوں گے، لوگوں نے کہا تھا کہ نوازشریف پھر نہیں آئے گا، وہ لوگ آج تاریخ کے کوڑا دان میں ہیں اور نواز شریف آپ کے درمیان موجود ہیں۔
8 فروری کو بلوچستان میں تیروں کی بارش ہو گی، بلاول بھٹو
مریم نواز نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ اس پیج پر لکھ دیں اور دستخط کردیں تو بی کلاس کی سہولت ملے گی، میں نے کہا بی کلاس کی سہولت نہیں چاہیے، عام قیدیوں کی طرح جیل میں رہوں گی۔
نواز شریف آپ کے دکھ دیکھتا ہے تو اپنے بھول جاتا ہے، جلاؤ گھیراؤ انکے بچوں کے مقدر نہیں کے پی کے لوگوں کا مقدر کیوں بنے؟