اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,073,563FansLike
10,013FollowersFollow
592,200FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن کا الیکشن ہر صورت 8 فروری کو کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی اور چیف سیکرٹری کے پی، آئی جی بلوچستان پولیس اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی شریک ہوئے۔

ہم نے قلیل مدت میں طویل پراجیکٹس کیے، چوہدری شافع حسین

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری کو ہیں، اسکے انعقاد پر کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کا انعقاد ہر صورت نگران حکومت اور الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ کے پی اور بلوچستان میں الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ انتخابات کیلئے پرامن اور ساز گار ماحول فراہم کیا جائے گا۔