اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,083,233FansLike
10,010FollowersFollow
593,900FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

مذہب کے لبادے میں بشری بی بی نے ملک کے وزیراعظم سے بڑے بڑے فیصلے کرائے، عون چوہدری

راولپنڈی، استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا تھا کہ مذہب کے لبادے میں بشریٰ بی بی نے ملک کے وزیراعظم سے بڑے بڑے فیصلے کرائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں جج کے سامنے جو بیان دیا وہ بالکل سچ پر مبنی ہے، میں اس نکاح کا گواہ تھا۔

تھائی لینڈ میں بڑی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دیئے جانے کا خدشہ

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ جن محترمہ ( بشری بی بی ) سے نکاح عدت کے دوران ہوا اور یہ ثابت ہوا کہ عدت پوری نہیں ہوئی تھی، جھوٹ پر مبنی نکاح پر خود کو اتنا بڑا لیڈر سمجھتے ہیں۔

جن محترمہ (بشری بی بی) سے نکاح ہوا وہ خود کو مذہب کے لبادے میں اوڑھے بیٹھی ہیں، مذہب کے لبادے میں ملک کے وزیراعظم سے بڑے بڑے فیصلے کرائے گئے، ملک کیساتھ مذاق کیا گیا۔