اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب

لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے صنم جاوید کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرلیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل صنم جاوید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک کے بعد ایک مقدمے میں صنم جاوید کو گرفتار کیا، یہاں سے پولیس کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے۔

latest urdu news

دوران سماعت پراسکیوشن نے دلائل کیلئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔