اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7،7 سال قید کی سزا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح سے متعلق کیس سننے والے سنیئر سول جج قدرت اللہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7،7 سال قید کی سزا سنائی ، گزشتہ روز تقریباََ 14 گھنٹے کی طویل سماعت کے بعد جج قدرت اللہ نے عدت نکاح سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

latest urdu news

یاد رہے کہ مقدمے کے درخواست گزار بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر عدت کے دوران نکاح کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت نکاح سے متعلق کیس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا، انکے ملازم لطیف کھوسہ، مفتی سعید اور نکاح کے گواہ عون چوہدری سمیت دیگر گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان اور بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 ، 14 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ سائفر کیس میں عمران خان کو 10 برس قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔