گوجرانوالہ، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ والو آپ کی مہربانی ہے، تکے اور پائے بعد میں کھانا، اس سے پہلے ووٹ ڈال لینا۔
گوجرانوالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے نواز شریف کے منصوبوں کو بے دردی سے ختم کردیا۔
جب میری 13 پارٹیوں کی حکومت آئی تو سیلاب متاثرین کو 100 ارب فراہم کئے، میرے صرف ایک سال کی حکومت کے دوران کرپشن 7 پوائنٹس نیچے گری۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پی ٹی آئی دور میں کرپشن بڑھی،شہباز شریف
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں سب پہلوان ہیں، یہاں تو میٹر وبس بیٹھ جائے گی، یہاں کےلوگوں کیلئے اورنج ٹرین کاانتظام کرنا پڑے گا۔