ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا تھانے پر حملے، 10 اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد دہشتگردوں کے حملے میں ڈیوٹی پر موجود 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔
پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کل، محسن نقوی مضبوط امیدوار
اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا، حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ اعجاز پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔