فیصل آباد، صدر ن لیگ پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر سازش کے تحت ہماری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج خوشحال ہوتا۔
رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پالیسی تیار کرلی، 9 مئی کو گمراہ کن ٹولے نے ریاستی اداروں پر حملے کیے، منصوبہ بندی کے تحت ملکی سالمیت کو نقصان پہنچایا گیا، 9 مئی کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔
گھس بیٹھیوں نے مری کی خوبصورتی کو تباہ کردیا، مریم نواز
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اللہ کرے ہم آئی ایم ایف کے جال میں دوبارہ نہ پھنسیں۔