اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,312,588FansLike
10,091FollowersFollow
634,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

6 مرتبہ حلقے سے الیکشن جیتنے والے شاہد خاقان عباسی کا مری جلسے کا بائیکاٹ

پاکستان کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی این اے 51 نشست سے لگاتار 6 مرتبہ الیکشن جیتنے والے شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے مری جلسے کا بائیکاٹ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما شاہد خاقان عباسی نے مری جلسے سے بھی بائیکاٹ کیا اور وہ الیکشن 2024 میں اپنا ووٹ بھی کاسٹ نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی امریکہ جا رہے ہیں، امریکہ پہنچنے سے قبل وہ برطانیہ میں قیام کریں گے۔

علیمہ خان کا ایف آئی اے طلبی کے دونوں نوٹس چیلنج کرنے کا فیصلہ

مری جلسے میں شریک ہونے کیلئے پرویز رشید نے شاہد خاقان عباسی کو مدعو بھی کیا تھا کہ وہ آکر اپنے حلقے کی عوام اور قیادت کا شکریہ ادا کریں۔

خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی 1988 سے 2013 تک حلقہ این اے 51 سے جیتتے آرہے ہیں، اس دوران صرف 2002 کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار غلام مرتضیٰ ستی کے مقابلے میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان

شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں اختلاف کے بعد اب حلقہ این اے 51 سے نوجوان سیاستدان راجہ اسامہ اشفاق سرور کو قومی اسمبلی کی نشست پر ٹکٹ دیا گیا ہے۔