نواب شاہ، پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کا قاضی احمد موڑ پر ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہنا ہے کہ بچوں کو روزگار دلوانا چاہتے ہیں تو آصف زرداری کو ووٹ دیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو 3 سو یونٹ مفت بجلی ملے تو تیر کو ووٹ دیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ روزگار ملے تو تیر پر ٹھپہ لگائیں، آپ چاہتے کہ آپ کے بچوں کو تعلیم کے بہترین مواقع ملیں تو آپ سب لوگ پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں۔