اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,082,470FansLike
10,010FollowersFollow
593,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نواز شریف ووٹ کے بجائے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں، شازیہ مری

سانگھڑ، پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان اور این اے 209 سے امیدوار شازیہ مری نے کہا ہے کہ الیکشن 2024ء میں دھاندلی کی بو آرہی ہے۔

شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری واضح کر چکے ہیں کہ عام انتخابات میں دھاندلی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، مریم نواز ہمارے منشور اور بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کو کاپی کرتی ہیں۔

عوام مسلط شدہ حکومت کو تسلیم نہیں کریں، 8 فروری کو خلق خدا فیصلہ سنائے گی، بیرسٹر گوہر علی

ن لیگی قائد نواز شریف نے ووٹ کو عزت دینے کے بجائے نوٹ کوعزت دینا شروع کردی ہے۔

نواز شریف پہلے بھی لاڈلے بن کر آئے تھے، اب بھی آنا چاہتے ہیں، سمجھ نہیں آرہا کہ نواز شریف کس بنیاد پر وزیراعظم بننے جارہے ہیں، انتخابی مہم میں بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نظر آئے، جنہوں نے بلوچستان اور پنجاب میں شاندار جلسے کیے اور ہر جگہ پیپلزپارٹی کو بھرپور رسپانس ملا، ن لیگ نے نیا شوشہ چھوڑا کہ وہ انتخابات میں کافی سیٹیں لے رہے ہیں۔