اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

خواتین کے کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں خواتین کے کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

عام انتخابات میں خواتین کو ٹکٹ دینے کے 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار نعیم احمد مرزا نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو خواتین کے 5 فیصد کوٹے سے متعلق درخواست جلد نمٹانے کا حکم دیا جائے۔

امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، نگران وزیراعظم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سماعت کی، جس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے وکیل ضیغم انیس عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزار کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

مزید خبریں