قومی اسمبلی کے حلقے این اے 56 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا میاب ہوگئے۔
غیر حتمی نتیجے کے مطابق حنیف عباسی نے 96 ہزار 649 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82 ہزار 613 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این ا ے 53: چوہدری نثار کو (ن) لیگی امیدوار نے شکست دیدی
واضح رہے کہ 8 فروری کو پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلی میں اپنے نمائندگان کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے ۔