انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلاء سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔
سانحہ 9 مئی کیسز: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور
شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کیسز سے متعلق سماعت چل رہی تھی۔