سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی سے ’لندن منصوبہ‘ ناکام ہوگیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ ’اسپیچ‘ جاری کی گئی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا لندن پلان ناکام ہو گیا کیونکہ پولنگ کے دن ووٹرز کی بڑی تعداد نے ووٹ ڈالے۔
اسپیچ میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ’لندن پلان آپ کے ووٹوں کی وجہ سے ناکام ہوا ہے۔
190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس،عمران خان بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
کوئی بھی پاکستانی ان (نواز شریف) پر یقین نہیں کرتا۔ سب نے آپ کے ووٹ کی طاقت دیکھی ہے، اب اپنے ووٹ کی حفاظت کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ، آپ میرے اعتماد پر پورا اترے اور الیکشن کے دن بڑے پیمانے پربہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔ ’لندن پلان‘ جمہوری عمل میں آپ کی فعال شرکت کی وجہ سے ہے۔
[English Version] Chairman Imran Khan's victory speech (AI version) after an unprecedented fightback from the nation that resulted in PTI’s landslide victory in General Elections 2024. #PTIWon on 180 National Assembly seats so far per Form 45 data. That’s 2/3 majority! pic.twitter.com/fRBEVypSBU
— PTI (@PTIofficial) February 10, 2024
عمران خان نے نواز شریف کو کم عقل رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 30 نشستوں پر پیچھے رہنے کے باوجود فتح کی تقریر کی۔
شیخ رشید کو 9 مئی کے مقدمات میں رہائی مل گئی
عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں ووٹ دے کر حق رائے دہی کے جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے حقوق کے استعمال کی آزادی کی بحالی کی بنیاد رکھی گئی۔
عمران خان نے انتخابات جیتنے میں پی ٹی آئی کی مدد کرنے پر عوام کو مبارکباد بھی دی۔
اس تقریر کے اختتام پر عمران خان نے پیغام دیا، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، جشن منائیں اور شُکرانے کے نفل پڑھیں۔