ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی آج بھی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے، ہم چاہتے ہیں بانی ایم کیو ایم سے جنت میں ملاقات ہو۔
کراچی کے جناح گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میر پور خاص میں مجھ پر پتھراؤ کیا گیا، ساتھیوں پر گولیاں چلائی گئیں، آج رب نے مجھے میری پارٹی کو فتح دیدی ہے، آج میں دل سے بانی ایم کیو ایم کو معاف کرتا ہوں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم بھرم بازی چھوڑیں، انہیں دعوت دیتا ہوں توبہ کریں اور اللہ سے معافی مانگیں، قدرت کے فیصلے کو قبول کریں، میں چاہتا ہوں کہ آپکا خاتمہ ایمان پر ہو، ہم چاہتے ہیں کہ آپ سے جنت میں ملاقات ہو، وہاں آپ ہمارے لیڈر بن جانا۔