اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,510FansLike
10,045FollowersFollow
622,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

الیکشن کمیشن کا پولیس آفیسر کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان سے جواب طلب

اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے پولیس آفیسر کو تھپڑ مارنے پر آئی پی پی کی رہنما فردوس عاشق اعوان سے 15 فروری تک تحریری جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں نے تھپڑ نہیں مارا جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈم کی ویڈیو چلا دیں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میری دی ہوئی ویڈیو بھی چلوائیں، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر آپ کو کوئی شکایت تھیں تو آکر درج کرواتی یوں سرکاری اہلکار کو تھپڑ مارنا؟

نعیم الرحمان نے سیٹ اس لیے چھوڑی کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ انکا بھانڈا پھوٹ جانا ہے، ایم کیو ایم

الیکشن کمیشن نے فردوس عااشق اعوان سے 15 فروری تک تحریری جواب طلب کرلیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ہمیں بھی سننا چاہیے، کوئی سرکاری اہلکار کسی جماعت کا آلہ کار بننے کی کوشش کرے گا تو اسکا احتساب اگر ادارے نہیں کریں گے تو عوام خود کرے گی۔