اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,072,831FansLike
10,015FollowersFollow
592,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ن لیگ کی پیپلزپارٹی کیساتھ پاور شیئرنگ کے متعلق خبروں کی تردید

لاہور، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیپلزپارٹی کیساتھ پاور شیئرنگ کے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھی تک وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے نام کا پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، اس حوالے سے اتحادی پارٹیوں سے مشاورت جاری ہے۔

” وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہونگے “ مریم اورنگزیب نے خواجہ آصف کے بیان کی تردید کر دی

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاور شیئرنگ سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور پاور شیئرنگ گفتگو کا حصہ نہیں ہے، البتہ ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ کریں گے مشاورت سے کریں گے اور اعلان کریں گے۔