اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے دستبردار

لاہور، سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اپنی محنت اور کوشش کے باوجود بھی کامیابی نہیں لا سکا، میں بحیثیت امیر اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو ہوگا، جس میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان کے نام زیر غور ہیں۔

بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

اراکین جماعت اسلامی ان تینوں کے علاوہ کسی اور کو بھی جماعت کا امیر چن سکتی ہیں، امیر کے انتخاب کا معاملہ 31 مارچ تک مکمل ہو جائے گا اور جماعت اسلامی کے نئے امیر کا اعلان اپریل میں ہوگا۔

جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن صدر راشد نسیم ارکان بلال قدرت بٹ، سردار ظفر حسین، ڈاکڑ عطاء الرحمان اور انجینئر اخلاق احمد پر مشتمل تھا۔

مزید خبریں